۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انفجار در پمپ بنزین شوملی عراق

حوزہ/ کربلا جانے والے مسافروں کی بس میں حادثہ کے سبب 11 زائرین جاں بحق اور تقریباً 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جنمیں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلا جانے والے مسافروں کی بس میں حادثہ کے سبب 11 زائرین جاں بحق اور تقریباً 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جنمیں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔

ایران کی جمعیت ہلال احمر کے سربراہ نے کہا ہے کہ حادثہ عراق کے صوبہ بابل کے شہر شوملی میں ایک پٹرول پمپ کے قریب ہوا۔اس حادثہ میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں، پیر حسین کولیوند نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا۔انہوں نے بتیا کہ یہ حادثے کے دوران ایک منی بس، زائرین کو لے جانے والی وین سے ٹکرا گئی جس میں گیس سلنڈر نصب تھا۔سلنڈر پھٹنے سے دونوں گاڑیوں میں دھماکہ ہوگیا،ساتھ ہی بس کے آگے کھڑے ٹرک میں بھی آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ عراق کی امدادی ٹیمیں زخمیوں کو دیوانیہ ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے بھی فوراً ایک ایمبولینس بس جائے حادثہ پر بھیج دی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔

ہلال احمر کے سربراہ کے مطابق،ایرانی زائرین کو ابتدائی علاج کے بعد ایران منتقل کر دیا جائے گا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ واقعے کے فوراً بعد جائے حادثہ کے قریب واقع پیٹرول پمپ میں دھماکے کی خبر دی گئی تھی کہ جس کی تردید ہوگئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .